11سالہ پاکستانی بچے نے ملٹری گریڈ کا ڈرون تیار کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 11 جولائی 2016 13:56

11سالہ پاکستانی بچے نے ملٹری گریڈ کا ڈرون تیار کر لیا

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 جولائی 2016ء) :مائیکرو سافٹ کے بیان کے مطابق کراچی میں مائیکرو سافٹ انوویشن سینٹر میں 11سالہ بلال احمد نے ملٹری گریڈ کا ڈرون تیار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق بلال نے ایک QRX350ڈرون کو ملٹری گریڈ ڈرون بنا دیا جو کہ 15سو فٹ کی بلندی پر پرواز کر سکتا ہے جبکہ اس ڈرون میں وہ تما م صلاحیتیں موجود ہیں جو سکیورٹی اور دفاعی ایجنسیوں کے زیر استعمال ڈرون میں ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

ایلومینیم سے بنے اس ڈرون میں ایک کیمرہ بھی نصب ہے جس کی مدد سے تصاویر لینے کے ساتھ ساتھ ویڈیو ز بھی بنائی جا سکتی ہیں۔بلال اس ڈرون کو اس مہارت سے کنٹرول کرتا ہے کہ یہ خود ہی اپنی جگہ پر بغیر ہچکولے کھائے کھڑا رہتا ہے جبکہ اس میں نصب جی پی ایس سسٹم کی وجہ سے بآسانی پرواز بھر سکتا اور لینڈ کر سکتا ہے۔ دی سٹی اسکول کراچی کا طالبعلم بلال اس سے قبل مختلف پلیٹ فارمز پر روبوٹ بھی تیار چکا ہے۔مائیکرو سافٹ کے مطابق بلال نے یہ ڈرون تیار کیا اور بلال ہمیشہ اپنے اسکول کے بعد یہاں آ کر کام کرتا تھا۔

متعلقہ عنوان :