بلاول بھٹو کی کشمیریوں‌ پر ظلم کیخلاف پارٹی رہنماؤں کو آواز بلند کرنے کی ہدایت

چیئرمین پیپلزپارٹی نے بدھ کو پارٹی کا اعلی سطحی اجلاس بھی طلب کرلیا،آزاد کشمیر انتخابات کے لیے تیاریوں سمیت وفاقی حکومت کی مداخلت روکنےاور پانامہ لیکس کے بارے میں بھی حکمت عملہ بنائی جائے گی۔پارٹی ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 11 جولائی 2016 16:02

بلاول بھٹو کی کشمیریوں‌ پر ظلم کیخلاف پارٹی رہنماؤں کو آواز بلند کرنے ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11جولائی 2016ء) :پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بدھ کو پارٹی کا اعلی سطحی اجلاس طلب کرلیا ہے۔اسلام آباد میں ہونیوالے اجلاس میں پارٹی کے اہم رہنما سید خورشید شاہ،اعتزاز احسن،یوسف رضا گیلانی،فریال تالپور سمیت کشمیرسے پارٹی رہنماء شرکت کرینگے۔پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں آزاد کشمیر کے انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

اسی طرح اجلاس میں آزاد کشمیر انتخابات کے لیے پارٹی تیاریوں اور جلسوں سے متعلق لائحہ عمل مرتب کرنے سمیت انتخابات میں وفاقی حکومت کی مداخلت اور پانامہ لیکس کے بارے میں بھی حکمت عملہ بنائی جائے گی۔دریں‌اثناں پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی ہے کہ کشمیریوں‌پر ظلم و جبر کے خلاف پارلیمنٹ‌ کے اندر اور باہر بھرپور آواز بلند کی جائے۔انہوں نے آواز بلند نہ کرنیوالے رہنماوں پر برہمی کا اظہار بھی کیا۔