سندھ ہائی کورٹ ‘شرجیل میمن کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کے معاملے پر وفاق کو جواب کیلئے 26 جولائی تک کی مہلت

منگل 12 جولائی 2016 13:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 جولائی ۔2016ء) سندھ ہائیکورٹ نے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کے معاملے پر وفاق کو جواب کیلئے 26 جولائی تک کی مہلت دے دی۔سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔

(جاری ہے)

درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ملک واپس آنے کیلئے ای سی ایل سے نام نکالنے کی ضرورت نہیں شرجیل میمن چاہیں تو واپس آجائیں اس پر سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ شرجیل میمن کو وطن واپسی کے بعد علاج کیلئے دوبارہ لندن جاناپڑسکتا ہے ‘نیب نے شرجیل میمن کیخلاف انکوائری شروع کررکھی ہے اس لئے اس کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا۔

اس موقع پر وفاق کے وکیل نے وفاقی وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کی طرف سے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت طلب کرنے پر عدالت نے سماعت 26 جولائی تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :