Live Updates

ابھی شادی نہیں کی۔عمران خان کی تردید

شادی کروں گا تو باقاعدہ اعلان کروں گا، شادی کی خوشی قوم کے ساتھ ملکر دھوم دھام سے مناؤں گا،مجھے اس خاتون کا نام تو بتایا جائے جس سے میری شادی ہوئی ہے۔چیئرمین تحریک انصاف کا ٹویٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 12 جولائی 2016 15:13

ابھی شادی نہیں کی۔عمران خان کی تردید

لندن(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12جولائی 2016ء) :تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی شادی کی خبروں کی تردید کردی ہے، مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ میں نے ابھی شادی نہیں کی۔جب شادی کروں گا تو باقاعدہ اعلان کروں گا۔انہوں نے کہا کہ شادی کی خوشی قوم کے ساتھ ملکر دھوم دھام سے مناؤں گا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ جب عمران خان سے شادی کا پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ مجھے اس خاتون کا نام تو بتایا جائے جس سے میری شادی ہوئی ہے۔

قریبی ذرائع کے مطابق عمران خان کا کہنا ہے کہ انہیں شادی کی اطلاع میڈیا کے ذریعے ہوئی ہے۔تاہم عمران خان نے اپنی تیسری شادی کی تمام خبروں کی تردید کردی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات