آرمی چیف کی تصویر والے پوسٹرز کا فوج سے کوئی تعلق نہیں ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

منگل 12 جولائی 2016 23:05

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 جولائی ۔2016ء) پاک فوج کے ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی تصاویر والے پوسٹرز سے فوج یا اس سے منسلک کسی ادارے کا کوئی تعلق نہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں آویزاں کئے گئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی تصاویر والے پوسٹرز سے فوج یا اس سے منسلک کسی ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔