مختلف شہروں میں آرمی چیف کی تصاویر والے بینرز سے پاک فوج یا اس سے منسلک کسی ادارے کا کوئی تعلق نہیں

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کا ٹوئٹر پرردعمل

منگل 12 جولائی 2016 23:07

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جولائی ۔2016ء ) پاک فوج نے ملک کے مختلف شہروں میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی تصاویر والے بینرز سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پاک فوج یا اس سے منسلک کسی ادارے کا مختلف شہروں میں آویزاں آرمی چیف کی تصویر والے بینرز سے کوئی تعلق نہیں ۔

(جاری ہے)

منگل کو سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹرجنرل لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ مختلف شہروں میں آویزاں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی تصاویر والے بینرز سے پاک فوج یا اس سے منسلک کسی ادارے کا کوئی تعلق نہیں