چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے پاکستان اورلاہورٹیکس بارز کے وفدکی ملاقات

منگل 12 جولائی 2016 23:15

لاہور۔12 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 جولائی ۔2016ء ) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ سے پاکستان ٹیکس باراورلاہورٹیکس بار کے وفدکی ملاقات۔ ملاقات چیف جسٹس کے چیمبر میں ہوئی۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹیکس بار کے صدرمحسن ندیم ،نائب صدرمحسن ورک ،، صدرلاہورٹیکس بارفرہان شہزاد،، نائب صدر فاروق مجید،، فنانس سیکرٹری اطہرکیانی ،، جوائنٹ سیکرٹری رانا کاشف ،حسبیب اللہ خان ، سابق صدورلاہورٹیکس بار شہبازبٹ ،رانا منیرحسین ،،زاہد عتیق ،، افتخارشبیرسمیت دیگروکلاء رہنماء وفد میں شامل تھے،وکلاء وفد نے جسٹس سیدمنصورعلی شاہ کو چیف جسٹس کا عہدہ سھبالنے پرمبارک باد دی اور بروقت انصاف کی فراہمی کے حوالے سے ان کی جانب سے کیے گئے اقدامات کی تعریف کی۔

۔چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے کہا کہ ضلعی عدلیہ کو فعال بنانے کیلئے بنچ اور بارکے درمیان بہترین ورکنگ ریلیشن شپ اور مشاورتی عمل ضروری ہے تاکہ نظام عدل کی بہتری کے ثمرات صوبے کی عوام تک پہنچ سکیں۔ فاضل چیف جسٹس نے کہا کہ عدالتوں کی تالا بندی کرکے یا ججز کو دھمکا نیوالے وکلاء کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ اس حوالے سے باران کا ساتھ دے ٹیکس بارکے عہدیداروں نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو اپنے بھرپورتعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :