اچھے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے نچلی سطح پر انتظامات بہتر کرنا ہوں گے: رمیز راجہ

بدھ 13 جولائی 2016 15:29

اچھے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے نچلی سطح پر انتظامات بہتر کرنا ہوں گے: رمیز ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 جولائی۔2016ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے کہا ہے کہ اچھے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے نچلے لیول پر ایسے لوگوں کو ذمہ داریاں دی جائیں جو ٹیلنٹ دیکھنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔شاہد آفریدی کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ اگر ملک میں ٹیلنٹ نہیں ہے تو اس کی بھی وجوہات ہیں اور اگر ہے تو آگے کیوں نہیں آ رہا اس کی بھی الگ وجہ ہے۔

(جاری ہے)

ٹیلنٹ کو تلاش کرنے کیلئے نچلی سطح پر بہتر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے اور ایسے لوگوں کو ذمہ داریاں دینے کی ضرورت ہے جو میرٹ پر انتخاب کر سکیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 15 سے 20 سال ہو گئے کرکٹ ٹیم میں شامل 4 سے 5 کھلاڑیوں کا متبادل نہیں مل سکا ہے اور اس کی وجہ بھی یہی ہے کہ ٹیلنٹ نہیں ہے۔اگر نچلی سطح پر نظام بہتر کیا گیا ہوتا ہے اور اچھے ٹیلنٹ کو تلاش کر کے انہیں مستقبل کیلئے تیار کیا گیا ہوتا تو آج پاکستان کرکٹ ٹیم کو مشکلات کا سامنا نہ ہوتا۔

متعلقہ عنوان :