بہترین ٹریفک پلان کے تحت رمضان المبارک اود رعید الفطر کے موقع پر ضلع بھر میں ٹریفک کاکوئی مسئلہ پیدا نہیں ہوا،ایس پی ٹریفک کیپٹن ریٹائرڈ بلال افتخار کیانی

بدھ 13 جولائی 2016 18:14

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 جولائی ۔2016ء) ایس پی ٹریفک کیپٹن ریٹائرڈ بلال افتخار کیانی نے کہا ہے کہ بہترین ٹریفک پلان کے تحت رمضان المبارک اود رعید الفطر کے موقع پر ضلع بھر میں ٹریفک کاکوئی مسئلہ پیدا نہیں ہوا۔ جس پر تمام ٹریفک عملہ مبارکباد کامستحق ہے او رامید کی جاتی ہے کہ آئندہ بھی اپنے فرائض خوش اسلوبی سے ادا کریں گے۔

وہ آج پر یس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ سرگودہا میں عید سے چند یوم قبل ٹریفک پولیس کا بطو رایس پی عہدہ سنبھالاتو سب سے پہلے رمضان بازار ڈیوٹی پر خود نگرانی کرتے ہوئے ریجن بھر میں ٹریفک ڈسٹرکٹ انچارجز کو توجہ دینے کی ہدایت کی۔ ڈرائیونگ لائسنس برانچ سے ٹاؤٹ ازم اور کرپشن کا خاتمہ کر کے صاف شفاف ماحول پیدا کیاگیا تا کہ حق دار کو اس کا حق ملے او رڈرائیونگ لائسنس ریجن بھر میں ان کو جاری کیا جارہاہے ۔

(جاری ہے)

حادثات کی وجوہات جان کر سدباب پر سب سے زیادہ توجہ دی جارہی ہے تاکہ سڑکوں پر قیمتی جانوں کا ضیا ع نہ ہو۔ دوران عید جملہ اڈوں پر اڈا منیجر ان اور ڈرائیوروں کی خصوصی آگاہی کا اہتمام کیاگیا ۔شہر میں تجاوزات کا خاتمہ کروایاجارہاہے ۔اہم شاہروں او رمین بازاروں میں گدھا گاڑی کے داخلہ پر پابندی لگا دی جاے گی۔ گٹروں کے ڈھکن سڑک کے لیول پر کرائے جارہے ہیں ۔

ٹریفک پولیس کی روڈ کرپشن کے خاتمہ کے لئے سخت ترین اقدامات کئے گئے ہیں ۔محکمہ ٹریفک پولیس کی کاکردگی کو بہتر بنانے کیلئے اہم مدات پر عرصہ دارز سے متعین اہلکاران کو ایس او پی کے مطابق تبدیل کیاجارہاہے ۔ ٹریفک پولیس کو عوام سے اپنا رویہ بہتر بنانے او رصرف وائلیشن پر بلا امتیاز کاروائی کرنے کی ہدایت کی۔ لائسنس برانچ یا روڈ کرپشن بارے مصدقہ اطلاع ڈی ایچ پی ٹریفک کے فون نمبر 03066889999 یا مجھے بذریعہ فون نمبر 03000708554 پر دیں ۔

متعلقہ عنوان :