اسلام آباد ہائیکورٹ نے پنجاب ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر کی ایف آئی اے میں ترقی کے کیس میں ڈی جی ایف آئی اے کو طلب کرلیا، سماعت (کل ) جمعرات تک ملتوی کر دی

بدھ 13 جولائی 2016 23:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جولائی ۔2016ء ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پنجاب ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر کی ایف آئی اے میں ترقی کے کیس میں ڈی جی ایف آئی اے کو طلب کرتے ہوئے سماعت (کل ) جمعرات تک ملتوی کر دی ۔بدھ کو عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے پنجاب ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر کی ایف آئی اے میں ترقیوں کے معاملے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نصراﷲ گوندل ڈیپوٹیشن پر ایف آئی اے میں آئے اور انہیں محکمانہ ترقی دیتے دیتے اسٹنٹ ڈائریکڑ کے عہدے پر تعینات کردیا گیا جسے اب ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی دینے کے لیے کارروائی جاری ہے۔ نصراﷲ گوندل کو واپس ٹریفک پولیس میں نہ بھیجنا سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔ جس پر عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت (جمعرات) تک کے لیے ملتوی کر دی۔