اپوزیشن جماعتوں نے الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کیلئے 12نام شارٹ لسٹ کرلئے

بدھ 13 جولائی 2016 23:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 جولائی ۔2016ء) اپوزیشن جماعتوں نے الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کیلئے 12نام شارٹ لسٹ کرلئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے الیکشن کمیشن کے ارکان کے تقررکیلئے12ناموں کی فہرست بنالی اورآئندہ اجلاس میں ناموں کوشارٹ لسٹ کیاجائیگا۔

(جاری ہے)

اپوزیشن کی فہرست میں پنجاب سے جسٹس(ر)ابراہیم الطاف،جسٹس(ر)وقارحسین میراوراتفاق گروپ کے سابق ایڈوائزرشہدان شریف سندھ سے جسٹس(ر)فرخ ضیاء ،مرزامسعوداورعبداللہ ،عبدالمالک خیبرپختونخواہ سے حبیب اللہ خٹک صاحبزادہ سعیداحمداورجسٹس(ر)منظورملک بلوچستان سے جسٹس(ر)غلام مصطفیٰ مینگل ،جسٹس(ر)احمدلاشاری اورامان اللہ رانی کے نام شامل ہیں