کراچی کے علاقے سرسید ٹاؤن میں عبدالستار ایدھی کےنواسے احمد پر پولیس اہلکاروں کا تشدد

muhammad ali محمد علی بدھ 13 جولائی 2016 23:39

کراچی کے علاقے سرسید ٹاؤن میں عبدالستار ایدھی کےنواسے احمد پر پولیس ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 جولائی ۔2016ء ) کراچی کے علاقے سرسید ٹاؤن میں عبدالستار ایدھی کےنواسے احمد پر پولیس اہلکاروں نے تشدد کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سرسید ٹاون میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے مرحوم عظیم سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کے نواسے احمد ایدھی کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس حوالے سے ایدھی صاحب کے صاحبزادے فیصل ایدھی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں نے احمد ایدھی کو روکااور پھر کچھ آگے نکل کر واپس آنے پر پولیس اہلکاروں نے تشدد کیا۔ واقعے میں ملوث اہلکاروں کو ڈی آئی جی ویسٹ نے معطل کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔