Live Updates

تحریک انصاف کو دفاعی پوزیشن پر لانے کے لیے مسلم لیگ نون کے میڈیا سیل نے بھرپور ”حملے “کرنے کی منصوبہ بندی کرلی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 14 جولائی 2016 14:06

تحریک انصاف کو دفاعی پوزیشن پر لانے کے لیے مسلم لیگ نون کے میڈیا سیل ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14جولائی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کو دفاعی پوزیشن پر لانے کے لیے مسلم لیگ نون کے میڈیا سیل نے بھرپور ”حملے “کرنے کی منصوبہ بندی کرلی ہے اور مسلم لیگ نون کے میڈیا سیل میں ”ریسرچرز“کی تعداد میں کئی گنا اضافہ کردیا گیا ہے ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں ایک معروف اینکر پرسن کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں جن کی کمپنی پاکستان سوشل میڈیا امور پر گہری دسترس رکھتی ہے-مشرف کے ضلعی حکومتوں کے نظام لاہور کے پہلے ناظم اعلی کی ”لائنچنگ“میں بھی اسی کمپنی کی خدمات حاصل کی گئی تھیں -ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت حکمران جماعت کے متعددمیڈیا سیل کام کررہے ہیں جوکہ براہ راست وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازکے ماتحت ہیں -دوسری جانب تحریک انصاف بھی جوابی ”وار“کے لیے تیار بیٹھی ہے اور اس بار اس نے لندن میں اپنا مرکزی میڈیا سیل قائم کرکے مسلم لیگ نون اور دیگر محالفین کو جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے-ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ عمران خان کی تیسری شادی کے بارے میں حالیہ اطلاعات کا ”سورس“ بھی مسلم لیگ نون کا میڈیا سیل ہے-یہی وجہ ہے کہ تحریک انصاف عدالت میں جانے سے پہلے ان تمام سوشل میڈیا سائٹس ‘نیوزویب سائٹس کے آئی پی حاصل کرنے میں مصروف ہے تاکہ وہ عدالت میں بطور ثبوت پیش کیئے جاسکیں -ذرائع کا کہنا ہے کہ دوہفتوں میں تحریک انصاف اندرون ملک اور بیرون ملک ایک بڑی تحریک شروع کرنے جارہی ہے اور عمران خان لندن میں پی ٹی آئی کے بڑے فنانسرزکے ساتھ اسی لیے ملاقاتیں کررہے ہیں کہ تحریک کسی مقام پر آکرمالی مشکلات کا شکار نہ ہوجائے- ذرائع کے مطابق لندن میں موجود تحریک انصاف کے سرکردہ راہنماﺅں نے پیپلزپارٹی کی شرکت پر تحفظات کا اظہار کیا ہے کیونکہ پی ٹی آئی راہنماﺅں کا خیال ہے کہ مسلم لیگ نون اور پیپلزپارٹی کے درمیان ڈیل ہوچکی ہے لہذا تحریک انصاف اپنی تحریک خود چلائے -

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :