چین لاہور میں جدید سہولیات سے آراستہ کینسر ہسپتال تعمیر کرے گا ،غریب مریضوں کو مفت علاج معالجہ کی سہولیات میسر ہونگی ‘زاہد ملک

جمعرات 14 جولائی 2016 23:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 جولائی ۔2016ء ) 101فرینڈز آف چائناتنظیم کے چیئرمین زاہد ملک نے کہا کہ چین لاہور میں جدید سہولیات سے آراستہ کینسر ہسپتال تعمیر کرے گا جس میں غریب مریضوں کو مفت علاج معالجہ کی سہولیات میسر ہوں گی، چائنیز اکیڈمی آف میڈیکل سائنسز بیجنگ نے اس سلسلہ میں 101 فرینڈز آف چائنا کے ساتھ ایک سمجھوتہ پر دستخط کئے ہیں۔

(جاری ہے)

101فرینڈز آف چائناتنظیم کے چیئرمین زاہد ملک نے کہا کہ وہ تین ماہ کینسر کے علاج کے سلسلہ میں بیجنگ کے اس ہسپتال میں زیر علاج رہے۔ دوران علاج ان کی ملاقات ہسپتال کے صدر مسٹر ہی زیچ سے ہوئی۔ انہوں نے پنجاب کے زیادہ آبادی والے علاقے میں ہسپتال کھولنے کی تجویز پیش کی۔ اس منصوبہ سے چین کے پاکستان میں مثبت تشخص کو مزید اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :