فرانس کے شہر نائس میں ٹرک کی ٹکر، اندھا دھند فائرنگ، 60 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی
فہد شبیر جمعہ 15 جولائی 2016 03:51
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14جولائی۔2016ء) فرانس کے شہر نائس میں فرانس کے قومی دن کی تقریب کے موقع پر ایک ٹرک ہجوم پر چڑھ دوڑا، کچلے جانے اور 2 دہشتگردوں کی اندھادھند فائرنگ سے 60 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
(جاری ہے)
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس کے قومی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب میں آتشبازی کا مظاہرہ ختم ہوا تھا جبکہ ایک سفید رنگ کا ٹرالر جو کہ 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آ رہا تھا وہاں موجود ہزاروں افراد پر چڑھ دوڑا۔
بعد ازاں ٹرک میں سوار 2 افراد نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی ۔ پولیس سے مقابلے میں دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق واقعہ میں 60 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے جبکہ 100 سے زائد زخمی ہیں جن میں اکثریت کی حالت تشویشناک ہے۔ نائس کے میئر کے مطابق یہ دہشت گرد حملہ ہے۔ پولیس نے ٹرک کو روکنے کی کوشش کی۔مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے نئے پیکیج کی درخواست منظور کر لی
-
پی ٹی اے کا ضمنی الیکشن کے دوران موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل رکھنے کا اعلان
-
ہتھیارکنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنیٰ دے چکے ہیں، پاکستان
-
دھاندلی کیخلاف بلوچستان کی سرزمین سے اٹھی تحریک ملک بھرمیں جائے گی
-
بتاؤ بلوچستان اسمبلی 80ارب روپے میں خریدی یا 100ارب روپے میں خریدی گئی؟
-
اطلاعات ہیں کہ آراوز سے بلینک فارم 45پر دستخط لے لئے گئے ہیں
-
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزعیسی کے نام خط
-
ایک باپردہ گھریلو خاتون کو بیگناہ پابند سلاسل رکھا گیا ہے
-
ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا امریکی اقدام پر ردعمل
-
دبئی میں سیلابی صورتحال کی وجہ مصنوعی بارش؟
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.