امجد صابری قتل کیس میں اہم پیش رفت ‘حساس اداروں نے واردات میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کے مالک کو گرفتار کرلیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 15 جولائی 2016 12:35

امجد صابری قتل کیس میں اہم پیش رفت ‘حساس اداروں نے واردات میں استعمال ..

کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15جولائی۔2016ء) امجد صابری قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، حساس اداروں نے واردات میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کے مالک کو گرفتار کرلیا ہے۔لیاقت آباد میں شہید کیے جانے والے معروف قوام امجد صابری کے قتل میں اہم پیش رفت ہوئی ہے،رات گئے حساس ادارے نے کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 13 ڈی میں کارروائی کی اور ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق، زیرحراست شخص کی موٹرسائیکل امجد صابری کے قتل میں استعمال کی گی تھی۔ ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، تفتیس میں اہم پیش رفت کی متوقع ہے۔ ادھرکھارادرپولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ گرفتارملزمان سے چھینی ہوئی موٹرسائیکل اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں ملزمان اسٹریٹ کرائم کی معتدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ نارتھ ناظم آباد پولیس نے بھی اسٹریٹ کرائم میں ملوث ایک ملزم کو گرفتارکرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :