وزیراعظم نواز شریف کی فرانس کے شہر نیس میں حملے کی شدید مذمت

پاکستانی عوام ، فرانسیسی متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔نوازشریف

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 15 جولائی 2016 13:50

وزیراعظم نواز شریف کی فرانس کے شہر نیس میں حملے کی شدید مذمت

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15جولائی۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے فرانس کے شہر نیس میں حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہراول ملک ہونے کے باعث پاکستان خود متاثر ہو چکا ہے۔پاکستانی عوام ، فرانسیسی متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

(جاری ہے)

لاہور سے جاری ایک بیان میں وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ نیس کے واقعے میں متعدد جانوں کے ضیاع اور بیسیوں افراد کے زخمی ہونے پر دکھ ہے۔

پاکستانی قوم کے دل اور دعائیں حادثے میں ہلاک ہونیوالوں کے لواحقین کیساتھ ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم فرانس کے عوام کا دکھ اور تکلیف بخوبی محسوس کرسکتے ہیں کیونکہ پاکستان دہشت گردی کے واقعات میں بہت سے سانحات برداشت کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کی ہر قسم کے خلاف ہے۔