لندن چھوڑ کر مت جائیں ‘ لند ن کے میئر کا غیر ملکیوں کے نام پیغام
ریفرنڈم کے بعد لندن پھر بھی ایک عظیم شہر رہے گا ‘ہم پھر سب کو خوش آمدید کہیں گے ‘ صادق خان
جمعہ 15 جولائی 2016 15:04
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 جولائی ۔2016ء) لندن کے میئر صادق خان نے وہاں رہنے والے غیر ملکیوں کو اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ لندن چھوڑ کر مت جائیں۔بی بی سی کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں لندن کے میئر صادق خان نے کہاکہ لندن ایک کثیر النسلی شہر ہے ‘یہاں مسلمان، عیسا ئی، یہودی، سکھ اور ہندو سب ہیں۔انھوں نے کہا کہ یہ ایک متحد شہر ہے مگر بدقسمتی سے ریفرینڈم کے بعد اعداد و شمار اور لوگوں سے بات کرنے سے پتہ چلا ہے کہ نسل پرستی پر مبنی نفرت اور نسلی جرائم میں اضافہ ہوا ہے۔
صادق خان نے کہا کہ میں نے پولیس کمشنر سے بات کی ہے اور ہم ایسے جرائم کو برداشت نہیں کریں گے ‘اگر کسی کے ساتھ ایسا واقعہ پیش آ ئے تو انھیں فوراً رپورٹ کرنا چاہیے اور جو بھی ملوث ہوا انھیں سزا ملے گی۔(جاری ہے)
برطانیہ کے یورپ سے نکلنے کے فیصلے کے بعد ملک میں سیاسی عدم استحکام کی فضا پیدا ہوگئی ہے اس سے لندن کے کاروبار پر بھی تو اثر پڑے گا؟اس سوال کے جواب میں صادق خان کا کہنا تھا کہ لندن پھر بھی ایک عظیم شہر رہے گا اور ہم پھر بھی سب کو خوش آمدید کہیں گے میں قابل لوگوں کو کہوں گا کہ چھوڑ کر نہیں جائیں انھوں نے برطانوی پرائم منسٹر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بہت ضروری ہے کہ جب وہ یورپی یونین سے بات چیت کریں تو لندن بھی ان مذاکرات میں شامل ہو۔
کسی بھی بڑے مغربی شہر کے پہلے مسلمان میئر بننے کے بعد بعض لوگوں کے خیال میں صادق خان لیبر پارٹی کے لیڈر بھی بن سکتے ہیں ‘ اس پر صادق خان نے قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ انھیں بطور میئر کام کرنا اچھا لگ رہا ہے اور فی الحال ان کیلئے یہی بہتر ہے ‘ صادق خان کا پسندیدہ جملہ ہے مائی نیم از خان اینڈ آئی ایم دا میئر آف لندن۔تو کیا مستقبل میں ہمیں یہ بھی سننے کو مل سکتا ہے کہ مائی نیم از خان اینڈ آئی ایم دا پرائم منسٹر آف یو کے؟اس کے جواب میں صادق خان پہلے تو خوب ہنسے اور پھر کہا کہ آپ کے تعریفی کلمات کا شکریہ تاہم اس سوال کا جواب ہے اسلام علیکم۔جب یہی سوال ان سے دوسرے انداز میں پوچھا گیا کہ کیا ایک مسلمان مستقبل میں برطانیہ کا پرائم منسٹر بن سکتا ہے؟ تو صادق خان کا کہنا تھا کہ یقینا بن سکتا ہے لیکن میں اس وقت لندن کا میئر ہوں اور یہ جاب جاری رکھنا چاہوں گا۔انڈین نژاد میئر کو نائب چننے کے فیصلے پر صادق خان نے کہاکہ وہ چاہتے ہیں کہ لندن میں مذہب اور رنگ و نسل سے بالا تر ہو کر ٹیلنٹ کو فروغ دیا جائے۔صادق خان نے کہاکہ میرے ڈپٹی میئر راجیش انڈیا سے ہیں ‘وہ جب اس ملک میں آئے تو ان کے پاس جیب میں صرف دو سو پاوٴنڈز تھے اور آج وہ کروڑ پتی ہیں کیونکہ لندن میں آپ محنت کر کے اپنی زندگی بدل سکتے ہیں، راجیش کی طرح کا ٹیلنٹ ہمیں لندن میں چاہیے، اور دیکھیں لوگ یہ بھی دیکھ سکتے ہیں کہ انڈین اور پاکستانی نژاد بہترین دوست بن سکتے ہیں۔لیبر پارٹی کے لیڈر جیریمی کوربن کو مستعفی ہو جانا چاہیے یا نہیں؟ اس پر صادق خان نے مسکراتے ہوئے کہاکہ اسلام علیکم اور عید مبارک۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
-
اقوام متحدہ کا غزہ کےہسپتالوں میں دریافت ہونے والی اجتماعی قبروں بارے شفاف تحقیقات کا مطالبہ،امریکا نے بھی اسرائیل سے معلومات طلب کرلیں
-
11 سال سے زائد افغان لڑکیاں تعلیم سے محروم ہیں، برطانوی اخبار
-
ٹرمپ سے عالمی رہنمائوں کی ملاقاتوں پر بائیڈن انتظامیہ پریشان
-
بھارتی میڈیا مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے، راہول گاندھی
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.