مسئلہ کشمیر کو دوطرفہ قرارنہیں دیاجاسکتا۔مولانا فضل الرحمن

کشمیرکمیٹی کاخصوصی اجلاس20جولائی کو بلایاگیاہے،مارشل لاء کو دعوت دینا آئین سے بغات ہے،آرمی چیف کی امن قائم کرنے کی کوششوں کو مجروح کیا جارہا ہے۔سربراہ جے یو آئی(ف)کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 15 جولائی 2016 15:13

مسئلہ کشمیر کو دوطرفہ قرارنہیں دیاجاسکتا۔مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15جولائی 2016ء) :جمعیت علماء اسلام(ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو دوطرفہ قرارنہیں دیاجاسکتا،20جولائی کوکشمیرکمیٹی کاخصوصی اجلاس بلایاگیاہے،مارشل لاء کو دعوت دینا آئین سے بغات ہے،آرمی چیف کی امن قائم کرنے کی کوششوں کو مجروح کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج یہاں‌ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ مقبوضہ کشمیرکامعاملہ عالمی سطح پراٹھائے۔مسئلہ کشمیرقومی معاملہ ہےجس پرساری قوم متحد ہے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیرکواقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کا اب وقت آگیا ہے۔