فوج کےگروپ نے اقتدار پر قبضہ کرنے کی غیر قانونی کوشش کی ہے، ترک صدر طیب اردگان، عالمی برادری ترکی کا ساتھ دے،ترک ایوان صدر کی اپیل

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 16 جولائی 2016 02:36

فوج کےگروپ نے اقتدار پر قبضہ کرنے کی غیر قانونی کوشش کی ہے، ترک صدر ..

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15جولائی۔2016ء) ترکی میں فوج کی جانب سے حکومت کا تختہ اُلٹنے کے بعد ترک صدر کا پہلا باضابطہ بیان سامنے آ گیا ہے۔ ترک صدر طیب اردگان کا کہنا ہے کہ فوج کےگروپ نے اقتدار پر قبضہ کرنے کی غیر قانونی کوشش کی ہے۔

(جاری ہے)

ترک صدارتی محل سے جاری بیان کے مطابق اقتدار پر قبضہ کرنے کی کوشش ناکام بنا دیں گے۔ اقتدار پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ترک ایوان صدر نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ ترکی کا ساتھ دے۔ترک صدر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سڑکوں پر نکلیں اور فوجی بغاوت کو ناکام بنا دیں۔عوام جمہوریت کا تحفظ کریں۔