ترک دارالحکومت انقرہ میں زورداردھماکوں کی آوازیں، فائرنگ سے متعدد افراد زخمی

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 16 جولائی 2016 03:18

ترک دارالحکومت انقرہ میں زورداردھماکوں کی آوازیں،  فائرنگ سے متعدد ..

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15جولائی۔2016ء) ترک دارالحکومت انقرہ میں زورداردھماکوں کی آوازیں آئی ہیں جبکہ فوجی ہیلی کاپٹر کی فائرنگ سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اطلاعات کے مطابق انقرہ میں پولیس ہیڈ کوارٹرز کے قریب اور سرکاری ٹی وی کی عمارت کے باہر ہوا۔

(جاری ہے)

خبر رساں‌اداروں کے مطابق پولیس ہیڈکوارٹرز کے باہر، ترکی صدارتی محل کے اطراف میں شدید فائرنگ جاری ہے جبکہ فوجی ہیلی کاپٹر سے بھی فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ فوجی ٹینکوں نے ترک انٹیلی جنس ہیڈکوارٹرز پر گولہ باری بھی کی ہے۔ترک فوج نے قبضے کے خلاف سڑکوں پر نکلنے والی عوام پر فائرنگ شروع کر دی ہے.