ترک حکومت کا تختہ اُلٹنے کی کوشش ناکام ہوتی دیکھ کر باغی فوجیوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، عوام کا زبردست احتجاج

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 16 جولائی 2016 04:36

ترک حکومت کا تختہ اُلٹنے کی کوشش ناکام ہوتی دیکھ کر باغی فوجیوں نے اندھا ..

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15جولائی۔2016ء) ترکی میں فوج کے ایک گروپ کی جانب سے حکومت کا تختہ اُلٹنے کی کوشش ناکام ہوتے دیکھ کر باغی فوجیوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی ہے۔ باغی فوجی ٹینکوں، ہیلی کاپٹروں کے ذریعے سڑکوں پر احتجاج کرنے والی عوام پر اندھا دھند فائرنگ کر رہے ہیں۔ دوسری جانب عوام کی بڑی تعداد ملک بھر میں سڑکوں پر نکل آ‌ئی ہے اور فوجی ٹینکوں پر قبضہ کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے فوجی ہیلی کاپٹر عوام پر فائرنگ کر رہا ہے جبکہ دوسری ویڈیو میں عوام نے ایک فوجی ٹینک کو گھیرے میں لیا ہوا ہے فوجی ٹینک گاڑیوں کو روندا ہوا آگے بڑھنے کی کوشش کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :