ترک عوام کامارشل لاء کے خلاف اقدام قابل تعریف ہے۔پرویز رشید

پاکستان کے عوام نے 4بار ماشل لاء کا سامنا کیا،ملک کی تاریخ کا بڑا حصہ آمریت میں گزرا ہے۔وفاقی وزیراطلاعات کا بیان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 16 جولائی 2016 16:28

ترک عوام کامارشل لاء کے خلاف اقدام قابل تعریف ہے۔پرویز رشید

لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16جولائی 2016ء):وفاقی وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہاہے کہ ترک عوام کامارشل لاء کے خلاف اقدام قابل تعریف ہے،پاکستان کے عوام نے 4بار ماشل لاء کا سامنا کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ آئین وفاق کی مضبوطی کی علامت ہے۔جمہوریت کی بدولت پاکستا ن کو آئین ملا۔عوام کو جمہوریت کے باعث کامیابی کا راستہ دیکھنے کو ملا۔انہوں نے کہا کہ ملک کی تاریخ کا بڑا حصہ آمریت میں گزرا ہے۔