تختہ الٹنے کی ناکام سازش میں شریک فوج کے اعلیٰ افسران سمیت 2,839 سپاہیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ہزاروں ججوں کو برخاست کردیا گیا ہے جو کہ فتح اللہ گولن سے رابطے میں تھے:ترک وزیراعظم

عوام شام میں شہر کے مرکز میں جمع ہوں‘آج شام کو پارلیمان کا اجلاس بھی طلب کیا ہے۔صحافیوں سے گفتگو

ہفتہ 16 جولائی 2016 19:54

تختہ الٹنے کی ناکام سازش میں شریک فوج کے اعلیٰ افسران سمیت 2,839 سپاہیوں ..

انقرہ(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16جولائی۔2016ء) ترک وزیر اعظم بینالی یلدرم نے کہا ہے کہ منتخب حکومت کے خلاف سازش کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ تختہ الٹنے کی ناکام سازش میں شریک اعلیٰ افسران سمیت 2,839 سپاہیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ترکی کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق ملک بھر میں 2745 ججوں کو برخاست کر دیا ہے۔

یہ فیصلہ ججوں اور استغاثہ کی نگرانی کرنے والے کمیٹی نے کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس اجلاس میں ا±ن تمام ججوں کے خلاف کارروائی کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے جو ترکی کے رہنما فتح اللہ گولین سے رابطے میں تھے۔ترک حکومت کا کہنا ہے کہ بغاوت کی سازش مبینہ طور پر فتح اللہ گولین نے بنائی جبکہ انھوں نے اس کی تردید کی ہے۔

(جاری ہے)

صدر طیب اردوغان نے سازش کا ذمہ دار ملک میں پائے جانے والے ایک ’متوازی نظام‘ قرار دیا، جو کہ امریکی ریاست میامی میں مقیم مبلغ فتح اللہ گولین کی جانب واضح اشارہ تھا۔

صدر اردوغان کا الزام ہے کہ فتح اللہ ترکی میں بے چینی پیدا کرنے ذمہ دار ہیں۔صدر کے بیان کے جواب میں فتح اللہ گو لین نے بھی ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انھوں نے اس الزام سے انکار کیا کہ ترکی میں ہونے والے واقعات سے ان کا کوئی تعلق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترکی میں فوجی بغاوت کے ذریعے تختہ الٹنے کی کوشش کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا کہ ملک کے حالات ’مکمل کنٹرول میں ہیں اور فوج کی کمان وفادار کمانڈروں کو سونپی گئی ہے۔ فوج میں نچلے رینک سے لے کرسینیئر افسران جنھوں نے اس سازش میں کردار ادا کیا، انھیں گرفتار کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ ترکی کی حکومت اس بات کا بھی جائزہ لے گی کہ کہیں انٹیلجنس میں کوتاہی تو نہیں ہوئی ہے لیکن فی الحال اس کی ضرورت نہیں ہے۔

وزیراعظم نے صدر اردوغان کے اس پیغام کو دہرایا کہ عوام شام میں شہر کے مرکز میں جمع ہوں۔ وزیراعظم نے آج شام کو پارلیمان کا اجلاس بھی طلب کیا ہے۔دوسری جانب بوسپورس پ±ل کو کھول دیا گیا تھا پ±ل کی دوجوں جانب گاڑیاں یوں آ جا رہی ہیں۔ سرکاری حکام کا کہنا تھا کہ فوج کا باغی گروہ ’وٹس ایپ‘ کے ذریعے ایک دوسرے رابطے میں تھا۔بغاوت کی سازش تیار کرنے والوں نے ایک دوسرے سے وٹس ایپ گروپ کے ذریعے رابطے کیے۔ ا±ن کے درمیان ہونے والی بات چیت کے مطابق استبول جانے والی ٹریفک کو بلاک کرنے اور حکومت کی ایمرجنسی کیمونی کیشن کے رابطے کو ختم کرنے کی ہدایت کی گئی۔واٹس ایپ پر اس طرح کے مبینہ پیغامات کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :