ترکی میں فوجی بغاوت پر ترک عوام کا مضبوط رد عمل بے مثال اور تاریخی ہے، پاکستان ترک عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے، سید طارق فاطمی

ہفتہ 16 جولائی 2016 22:22

اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 جولائی ۔2016ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور سید طارق فاطمی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ترکی کے ساتھ تاریخی تعلقات ہیں جو مستقبل میں مزید بہتر ہونگے۔

(جاری ہے)

ہفتے کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترکی کی جمہوری حکومت نے ایک غیر قانونی کوشش کو جمہور کی طاقت سے ناکام بنایاجو تاریخی کاوش ہے جس پر ترک حکام اور عوام مبارکباد کے مستحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترکی میں فوجی بغاوت پر ترک عوام کا مضبوط رد عمل بے مثال اور تاریخی ہے، پاکستان ترک عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے اور پاکستان ترک عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑا ہے ۔ معاون خصوصی کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان ترکی میں جمہوریت کی حمایت کرتا ہے کیونکہ جمہوریت ہی ہے جس میں قوانین اور عوام کی نمائندگی ہوتی ہے۔