ترکی میں جمہوریت کا تسلسل اور فوجی ٹولے کی بغاوت کی نا کامی خوش اَئیند بات ھے، خورشید احمد شاہ

ترک عوام نے جمہوریت کیلئے اپنی عظیم جدوجہد کے ذریعے نئی تاریخ رقم کی ھے،بیان

ہفتہ 16 جولائی 2016 22:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جولائی ۔2016ء) حزب اختلاف قومی اسمبلی، سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ ترکی میں جمہوریت کا تسلسل اور فوجی ٹولے کی بغاوت کی نا کامی خوش اَئیند بات ھے اور ترک عوام نے جمہوریت کیلئے اپنی عظیم جدوجہد کے ذریعے نئی تاریخ رقم کی ھے۔انہوں نے کہا کہ ترک عوام کی جمہوریت، اَئین اور انسانی حقوق کیلئے یہ دلیرانہ مثال ساری دنیا کیلئے قابل تقلید ھے۔

(جاری ہے)

سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ فوجی بغاوت کے خلاف جرات مندانہ اقدام پر ترک عوام اور حکومت مبارک باد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اَمریت کا اقتدار پر تسلط کسی مسئلے کا حل نہیں ہوتا بلکہ بد ترین مسائل کا نقطہِ اَغاز ہوتا ھے۔ اور یہ بات قابل غور ھے کہ اَمریت صرف اسلامی ممالک پر ہی کیوں مسلط کی جاتی ھے؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ استعماری قوتوں کو ہماری ترقی، خوشحالی، اور امن ایک انکھ نہیں بھاتی اور وہ ہمارے ممالک کو اندرونی اور بیرونی طور پر بر سر پیکار رکھ کر اور ہمارے اندر افراتفری پھیلا کر ہمیں ہمیشہ کیلئے محروم اور محکوم رکھنا چاہتے ہیں۔