سپیکر قومی اسمبلی کا ترک ہم منصب کو ٹیلی فون، جمہوریت کی فتح پر مبارکباد دی

ہفتہ 16 جولائی 2016 22:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جولائی ۔2016ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے لندن سے اپنے ترک ہم منصب کو ٹیلی فون کیا اور انہیں جمہوریت کی فتح پر مبارکباد دی سپیکر نے کہا کہ ترک عوام نے جس طرح متحد ہو کر جمہوریت کی حفاظت کی ہے وہ دنیا کی جمہوری تاریخ کا روشن ترین باب ہے سپیکر نے پاکستانی عوام اور پارلیمنٹ کی طرف سے ترکی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد دی ۔