Live Updates

عمران کو علم نہیں کہ اسحاق ڈار کے بارے میں کسی عدالت میں کوئی کیس نہیں‘ عمران خان کا نیب کے فیصلے پر ردعمل ان کی پشت ذہنیت کا عکاس ہے‘ ترجمان سینیٹر اسحاق ڈار کا عمران خان کے بیان پر ردعمل

ہفتہ 16 جولائی 2016 22:42

اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 جولائی ۔2016ء) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کے ترجمان نے کہا ہے کہ عمران خان کا نیب کے فیصلے پر ردعمل ان کی پشت ذہنیت کا عکاس ہے ۔ ترجمان سینیٹر اسحاق ڈار نے ہفتہ کو عمران خان کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے تفصیل دیکھے بغیر جلد بازی اور بوکھلاہٹ میں رائے زنی کی ہے اور عمران خان نے ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر جھوٹ اور غلط بیانی سے کام لیا ہے۔

(جاری ہے)

سینیٹر اسحاق ڈار کے ترجمان کا کہنا تھا کہ شاید عمران کو علم نہیں کہ اسحاق ڈار کے بارے میں کسی عدالت میں کوئی کیس نہیں ہے اور 15سال میں اسحاق ڈار کے خلاف گمنام شکایت پر کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا جا سکا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ گمنام شکایت کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہوتی ۔ ترجمان سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ نیب ریکارڈ سے واضح ہے کہ کئی بار گمنام شکایت پر کارروائی ختم کرنے کی تجویز دی گئی لیکن ہر بار بد نیتی کی بنا پر شکایت کو زندہ رکھا گیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :