قندیل کو غیرت کے نام پر قتل کیا، کوئی پچھتاوا نہیں ہے: بھائی وسیم

muhammad ali محمد علی اتوار 17 جولائی 2016 00:59

قندیل کو غیرت کے نام پر قتل کیا، کوئی پچھتاوا نہیں ہے: بھائی وسیم

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 جولائی ۔2016ء) قندیل بلوچ کے بھائی وسیم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس نے اپنی بہن کو غیرت کے نام پر قتل کیا ہے اور اس پر اسے کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق ماڈل قندیل بلوچ کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم وسیم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گرفتاری کے بعد پولیس کی جانب سے وسیم کو میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا۔ اس موقع پر وسیم کا کہنا تھا کہ اس نے اپنی بہن کو غیرت کے نام پر قتل کیا ہے اور اسے اس اقدام پر کوئی شرمندگی نہیں ہے۔ وسیم نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے اپنی بہن کو جمعہ کی شب قتل کیا۔ قتل کرنے کیلئے پہلے اسے نشہ آور دوائی دی اور پھر گلا گھونٹ کر قتل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :