بطور اوپنر زیادہ رنز:الیسٹرکک نے سنیل گاؤسکر کو پیچھے چھوڑ دیا

کک نے لارڈز ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 81رنز بناکر اپنے رنز کی تعداد 9630 تک پہنچادی

اتوار 17 جولائی 2016 12:53

بطور اوپنر زیادہ رنز:الیسٹرکک نے سنیل گاؤسکر کو پیچھے چھوڑ دیا

لندن( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 جولائی ۔2016ء) بطور اوپنر زیادہ رنز بنانے کا گاوسکر کا ریکارڈ انگلش کپتان الیسٹرکک کے نام ہوگیا، ٹیسٹ کرکٹ میں سابق بھارتی بیٹسمین سنیل گاوسکر بطورافتتاحی کھلاڑی 9607 رنز بنانے کا اعزاز رکھتے تھے لیکن اب کک نے لارڈز میں پاکستان کیخلاف جاری میچ کی پہلی اننگز میں 81رنز بناکر اپنے رنز کی تعداد 9630 تک پہنچادی۔

انھوں نے 46.52 کی اوسط سے رنز بنائے ہیں، گاوسکر کا یہ ریکارڈ تقریباً 30 برس تک قائم رہا، وہ ٹیسٹ کرکٹ سے 1987 میں ریٹائر ہوئے تھے، سابق جنوبی افریقی اوپنر گریم اسمتھ 9030 رنز بناکر تیسرے نمبر پر ہیں، پاکستان سے ٹیسٹ میچز میں 1185 رنز بنانے والے ڈیوڈ گاور کو کامیاب بیٹسمین کا اعزاز حاصل تھا لیکن اب کک 1260 رنز جوڑکر ان سے ا?گے نکل گئے ہیں، جس میں ان کی 4 سنچریاں اور5 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انگلش کپتان کک نے 30 ویں بار ففٹی پلس اسکور بنایا، اس معاملے میں انھوں نے اپنے ہموطن اور سابق قائد مائیکل ایتھرٹن کا ریکارڈ برابر کردیا، انھوں نے 30 مرتبہ انفرادی اسکور کو ففٹی سے اوپر پہنچایا تھا، اس کے علاوہ کک ٹیسٹ کرکٹ میں بطور کپتان 4 ہزار رنز مکمل کرنے والے دنیا کے ا?ٹھویں بیٹسمین بنے، اس میں گریم اسمتھ 8659رنز بناکر سرفہرست ہیں۔

یاسر شاہ اب تک کیریئر کے 13 ٹیسٹ میں اننگز میں چار وکٹوں کا کارنامہ 11 بار انجام دے چکے ہیں ، انھوں نے پہلی اننگز میں 72 رنز کے عوض 6 شکار کیے، یہ ان کی گذشتہ 10 اننگز میں پانچ یا اس سے زائد شکار کرنے کا پانچواں موقع ہے، یاسر نے گذشتہ 10 اننگز میں 18.38 کی اوسط سے 42 وکٹیں اپنے نام کی ہیں، اس سے قبل انگلینڈ کیخلاف کھیلے گئے تین ٹیسٹ میچز میں انھوں نے مجموعی طور پر 20 وکٹیں حاصل کی ہیں، جس میں ان کی اوسط 19.35 رہی ہے۔