بلاول بھٹو کی قیادت میں مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک جدوجہد شامل ہے،غلام صادق خان
اتوار 17 جولائی 2016 17:40
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 جولائی ۔2016ء ) سردار غلام صادق خان سپیکر قانون ساز اسمبلی ، پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار نے کہا کہ پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں تحریک آزادی کشمیر کے لیے اقوام عالم کے ضمیر کو متوجہ کرنے میں مسلسل مصروف عمل ہے۔ اس کے بر عکس ن لیگ کی وفاقی حکومت ضمیر فروشی اور بھارت کی جہاریت کو عالمی فورم میں بے نقاب کرنے میں مکمل ناکام رہی ہے۔
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں اگر انتخابی مہم میں عوام کے پاس جا رہی ہے مگر ہمارا اصل ٹارگٹ تحریک آزادی کشمیر کی مضبوطی ہے اور بلاول بھٹو کی قیادت میں مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک جدوجہد شامل ہے۔ ۱۹ جولائی ہجیرہ کالج گراؤنڈ میں دمادم مست قلندر اور عوامی احتجاج ن لیگ کے لیے کسی بھی بڑے جھٹکے سے کم نہیں ہو گا۔(جاری ہے)
۲۱ جولائی کو عوام چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں تیر پر مہر لگا کر پیپلز پارٹی کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کریں گے تاکہ مسئلہ کشمیر کی عالمی سطح پر اہمیت کو صحیح معنوں میں اجاگر کیا جا سکے۔
سردار غلام صادق خان نے کہا کہ ن لیگ میرے حلقہ انتخاب میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار اورمکمل طورپر بے نقاب ہوچکی ہے۔ الیکشن میں ووٹ لوگوں کو ڈرانے دھمکانے سے نہیں بلکہ پیپلز پارٹی کی طرح لوگوں کے دلوں کو جیت کر حاصل کیے جاتے ہیں۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن سے درجنوں ساتھیوں نے اپنے خاندان سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کااعلان کیااور ۲۱ جولائی کو اپنے ووٹ کی پرچی سے ن لیگ کو شکست دینے کا فیصلہ کیا۔ اس سے قبل یونین کونسل پھگواٹی چھت ارونٹہ کے مقام پر ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی عوام کی مقبول ترین جماعت ہے اس کی نوجوان قیادت کشمیری قوم کی حقیقی ترجمان اور خوشحالی کی ضمانت ہے۔ ہمارے جلسوں میں عوام کی ہزاروں کی تعداد نے پیپلز پارٹی میں اپنی شمولیت اختیار کی ۔ ہجیرہ تراڑکھل میں ن لیگ کا مکمل صفایا ہو چکا ہے اور اب گاؤں گاؤں میں وفاقی حکومت کے نمائندے اور گریڈ۱۸ اور۱۹کے افسران عوام کے پاؤں اور منتیں کر رہے ہیں ۔ مگر حلقے میں کسی بھی جگہ ان کی چاپالیسیوں کو پذیرائی نہیں مل سکی۔ انہوں نے کہا کہ میرے لیے اس سے بڑا اور کیا اعزاز ہو سکتا ہے کہ میری پارٹی کے وارڈکی سطح کے کارکنوں کے مقابلے میں وفاقی وزراء اور وزیر اعظم کے مشیر عوام کے تلوے چاٹ رہے ہیں لیکن نہ انہیں کچھ حاصل ہوا ہے اور نہ ہی ہو گا۔ پیپلز پارٹی کی یہی سب سے بڑی کامیابی ہے کہ بڑے بڑے عوام کی دہلیز پر سر جھکانے پر مجبور ہوئے ہیںمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.