لارڈزٹیسٹ میں پاکستان کی تاریخی فتح، انگلینڈ کو75رنزسے شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی

283رنزکے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم207رنز پر ڈھیر ہو گئی مین آف دی میچ یاسرشاہ نے دوسری اننگزمیں چار وکٹیں حاصل کرکے میچ میں دس کھلاڑیوں کو پویلین بھجوانے کااعزاز اپنے نام کیا

اتوار 17 جولائی 2016 22:09

لارڈزٹیسٹ میں پاکستان کی تاریخی فتح، انگلینڈ کو75رنزسے شکست دیکر سیریز ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17جولائی۔2016ء)پاکستان نے لارڈزٹیسٹ میں انگلینڈ کو75رنزسے شکست دیکرتاریخی فتح حاصل کرتے ہوئیسیریزمیں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی،283رنزکے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم207رنزپرڈھیر ہوگئی،یاسرشاہ نے دوسری اننگزمیں چار وکٹیں حاصل کرکے میچ میں دس کھلاڑیوں کو پویلین بھجوانے کااعزازاپنے نام کیا،راحت علی نے میچ میں چار،محمدعامرنے تین وکٹیں حاصل کیں،دوسری اننگزمیں بیرسٹونے سب سے ز یادہ48رنزبنائے ،بیلنس43جبکہ وینس42رنزبناسکے۔

چوتھے روزپاکستان نے اپنی اننگز8وکٹو ں کے نقصان پر214رنز کے ساتھ دوبارہ شروع کی توصرف ایک رنزکے اضافے سے ہی پوری ٹیم215رنزبناکرآؤٹ ہوگئی۔یاسر شاہ 30 اور محمد عامر ایک رن بنا کر آوٴٹ ہوئے۔ دونوں کھلاڑیوں کو کرس براڈ نے آوٴٹ کیا۔

(جاری ہے)

پاکستان کیپہلی اننگزکی67رنزکی برتری کے ساتھ انگلینڈ کو283رنزکاہدف ملا۔انگلینڈ کے آوٴٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی کپتان کک تھے جو آٹھ رنز بنا کرراحت علی کے گیند پر سرفراز کے ہاتھوں آوٴٹ ہوئے۔

ہیلز16، جوئے روٹ9 رنزبناکرراحت علی کاشکاربنے، ونس 42، بیلنس 43 رنزکی اننگزکھیل سکے ، معین علی دو اور کرس براڈ ایک اور بال تین رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس موقع پربیرسٹو نے پاکستانی بولنگ کا جم کا مقابلہ کیا تاہم وہ 48 کے انفرادی سکور پر یاسر شاہ کا تیسرا شکار بن گئے۔پاکستان کی طرف سے دوسری اننگزمیں یاسرشاہ نے چار، راحت علی نے تین ،محمد عامر نے دو اور وہاب ریاض ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے پہلے پاکستان نے پہلی اننگز میں 339 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 272 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی تھی اس طرح پاکستان کو 67 رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔پاکستانی ٹیم دوسری اننگزمیں215جبکہ انگلینڈ کی ٹیم207رنزبناسکی۔پاکستان نے لاڈزٹیسٹ میں75رنز سے فتح حاصل کرکے چارمیچوں کی سیریزمیں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔

کھلاڑیوں نے لارڈزگراؤنڈ میں تاریخی فتح حاصل کرنے پرگراؤنڈ میں جشن منایا اس فتح کے بعدپاکستانی ٹیم اس گراؤنڈ میں سب سے زیادہ ٹیسٹ میچ جیتنے والی ٹیم بن گئی ۔یاسرشاہ کوشاندارباؤلنگ پرمین آ ف دی میچ قراردیاگیا انہوں نے مجموعی طورپرمیچ میں دس وکٹیں لینے کااعزا ز حاصل کیا۔کپتان مصباح الحق نے انگلینڈ کیخلاف تاریخی فتح پرخوشی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ بطورکپتان پاکستانی ٹیم پرفخر ہے انہوں نے محمدعامرکی کارکردگی کو بھی سراہا ۔

پاکستانی کپتان نے کہاکہ ٹیسٹ میچ میں آج کی فتح کوعبدالستارایدھی کے نام کرتے ہیں۔پاکستان کی طرف سے انگلینڈ کے آخری کھلاڑی کی وکٹ حاصل کرتے ہی گراؤنڈ میں موجود پاکستانی شائقین نے خوشی سے جھومناشروع کردیا اورپاکستان کے حق میں نعرے لگائے۔