پنجا ب حکومت کا بہترین کارکردگی کے حامل افراد کو خصوصی ایوارڈز اور سرٹیفکیٹس دینے کا فیصلہ

اتوار 17 جولائی 2016 23:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17جولائی۔2016ء) پنجا ب حکومت نے بہترین کارکردگی کے حامل افراد کو خصوصی ایوارڈز اور سرٹیفکیٹس دینے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومت نے صوبہ بھر میں مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افرادکو خصوصی ایوارڈز اور سرٹیفکیٹس دینے کا فیصلہ کیا ہے اوراس سلسلہ میں 360افراد کی فہرستیں مرتب کرلی گئی ہیں۔ ہر ضلع سے 10مختلف کیٹگریزمیں ایک ،ایک فرد کو ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ جس میں علمائے اکرام ، پروفیسرز ،سماجی کارکن اور صحافیوں کے ساتھ ساتھ تعلیم ،صحت اور تاریخ سمیت دیگر شعبوں میں بہترین خدمات سرانجام دینے والوں ایوارڈز اور سرٹیفکیٹس سے نوازا جائے گا۔