سینیٹ میں عبدلستارایدھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے قرارداد منظور

ہر سینیٹر20ہزار روپےجولائی کی تنخواہ میں سے ایدھی فاؤنڈیشن کو دیگا،اس رقم سے ایدھی فاؤنڈیشن کیلئے 4ایمبولینسز خریدی جائینگی۔چیئرمین سینیٹ رضاربانی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 18 جولائی 2016 17:06

سینیٹ میں عبدلستارایدھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے قرارداد منظور

اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18جولائی 2016ء) :عبدلستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے قرار داد سینیٹ میں پیش کی گئی،قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا ہے،ہر سینیٹر جولائی کی تنخواہ سے 20ہزار روپے ایدھی فاؤنڈیشن کو دے گا۔آج سوموار کوچیئرمین سینیٹ رضاربانی کی صدارت میں اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

جس میں عبدلستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے قرار داد سینیٹ میں پیش کی گئی،قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا ہے۔

چیئرمین سینیٹ رضاربانی نے کہا کہ ہر سینیٹر اپنی جولائی کی تنخواہ میں سے 20ہزار روپے ایدھی فاؤنڈیشن کو دے گا۔اس رقم سے ایدھی فاؤنڈیشن کیلئے 4ایمبولینسز خریدی جائینگی۔سینیٹر راجہ ظفر الحق نے کہا کہ عبدلستار ایدھی پاکستان کا بڑا اثاثہ تھے۔عبدلستار ایدھی کی انسانیت کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔