سابق سربراہ ترک فضائیہ اکن ازتوک نے بغاوت کا ماسٹر مائنڈ ہونیکا اعتراف

muhammad ali محمد علی پیر 18 جولائی 2016 21:22

سابق سربراہ ترک فضائیہ اکن ازتوک نے بغاوت کا ماسٹر مائنڈ ہونیکا اعتراف

انقرہ (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18جولائی 2016ء) سابق سربراہ ترک فضائیہ اکن ازتوک نے بغاوت کا ماسٹر مائنڈ ہونیکا اعتراف کر لیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے عرب ٹی وی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ترکی میں ہونے والی فوجی بغاوت کی تحقیقات کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ سابق سربراہ ترک فضائیہ اکن ازتوک نے بغاوت کا ماسٹر مائنڈ ہونیکا اعتراف کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اکن ازتوک نے کہا ہے کہ بغاوت کا منصوبہ انہوں نے اکیلے نہیں بنایا تھا۔ اس منصوبے میں فوج کے کئی بڑے نام ان کے ساتھ شریک تھے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ترکی میں فوج کے ایک گروپ کی جانب سے بغاوت کی کوشش کی گئی تھی جسے ناکام بنا دیا گیا تھا۔ بغاوت کی اس کوشش کو ناکام بنانے کے بعد سے ہزاروں فوجی، پولیس اہلکار، جج اور سرکاری ملازمین کو بغاوت میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :