پولیٹیکل ایجنٹ نے فاٹا ٹربیونل کو ڈاکٹر شکیل آفریدی کے مقدمے، سزا اور کالعدم تنظیم کے ساتھ روابط رکھنے کا ریکارڈ پیش کر دیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 19 جولائی 2016 14:52

پولیٹیکل ایجنٹ نے فاٹا ٹربیونل کو ڈاکٹر شکیل آفریدی کے مقدمے، سزا اور ..

پشاور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19جولائی۔2016ء) خیبر ایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ نے فاٹا ٹربیونل کو ڈاکٹر شکیل آفریدی کے مقدمے، سزا اور کالعدم تنظیم کے ساتھ روابط رکھنے کا ریکارڈ پیش کر دیا گیا جبکہ فاٹا ٹربیونل نے شکیل آفریدی کی سزاکے خلاف اپیل کی سماعت 23 اگست تک ملتوی کردی۔ڈاکٹر شکیل آفریدی نے 2 سال قبل اپنی سزا کے خلاف اپیل دائر کی تھی تاہم ریکارڈ کی عدم فراہمی کے باعث ابھی تک یہ مقدمہ تعطل کا شکار ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کو ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں مئی 2011 کے دوران حراست میں لیا گیا تھا۔سنگی مرجان خان، حسین زادہ خان اورعاطف نذیر پر مشتمل فاٹا ٹربیونل کمیٹی نے شکیل آفریدی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت کی اور آئندہ سماعت میں ان ریکارڈز پر بحث کرنے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ فاٹا ٹریبیونل نے کئی بار خیبر ایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ کو ڈاکٹر شکیل آفریدی کے مقدمے اور سزا کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

واضح رہے کہ 2014 میں وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقے میں نافذ ایف سی آر کمشنر نے خیبر ایجنسی میں بارڈ تحصل کے عسکریت پسند تنظیم سے روابط کرنے کے شبے میں ڈاکٹر شکیل آفریدی کو 33 سال سزا سنائی گئی تھی۔بعدازاں ان کی سزا میں کمی کرکے 23 سال جبکہ جرمانہ 3لاکھ 20 ہزار روپے سے کمی کرکے 2 لاکھ 20 ہزار روہے کردی گئی تھی۔ڈاکٹر شکیل آفریدی نے سزا میں کمی کے باوجود کمشنر کے فیصلے کو فاٹا ٹربیونل میں چیلنج کردیا، فاٹا ٹریبیونل ایف سی آر کے تحت تیسرا اور آخری عدالتی فورم ہے۔

متعلقہ عنوان :