تائیوان میں چینی سیاحوں کی بس میں آگ لگنے سے کم از کم 26 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 19 جولائی 2016 16:19

تائیوان میں چینی سیاحوں کی بس میں آگ لگنے سے کم از کم 26 افراد جھلس کر ..

تائی پے(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19جولائی۔2016ء) تائیوان کے شہر تاویوان میں چینی سیاحوں کی بس میں آگ لگنے سے کم از کم 26 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق حکام نے بتایا کہ چینی سیاحوں کی بس تاویوان کاونٹی کے قریب ہائی وے کے گارڈ ریل سے جا ٹکرائی جس کے نیتجے میں آگ لگنے سے بس میں سوار 26 سیاح جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

فائر اور ریسکیور سروس کے حکام نے بتایا کہ واقعہ تائیوان کے شہر تاویوان کاونٹی کے نمبر 2 نیشنل ہائی وے میں پیش آیا جہاں تائیوان کا انٹرنیشنل ایئر پورٹ واقع ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ سیاحتی بس میں 24 سیاح سوار تھے جن کا تعلق چین کے صوبہ لیاونگ سے تھا اور وہ منگل کی شام وطن روانہ ہونے والے تھے جبکہ ہلاک ہونے والوں میں ایک ڈرائیور اور ٹور گائیڈ بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا کے مطابق بس میں آگ لگنے کے بعد کوئی بھی اس سے باہر نہ نکل سکا جس کی وجہ سے کئی افراد کی لاشیں ناقابل شناخت ہوچکی ہیں۔بس میں آگ لگنے کی اصل وجوہات تاحال معلوم نہ ہوسکی تاہم نے پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔واضح رہے کہ چین تائیوان کو اپنا حصہ قرار دیتا ہے، جبکہ تائیوان میں خود مختاری کی تحریک بھی موجود ہے۔یکم جولائی کو تائیوان سے غلطی سے ایک سپر سانک میزائل چین کی جانب داغ دیا تھا، جس پر بعد ازاں وضاحت بھی کی گئی تھی۔

ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) کے تیسائی نے رواں سال جنوری میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی ، اس کے بعد تائیوان اور چین کے درمیان تعلقات کسی حد تک کشیدہ ہوئے تھے۔اب سیاحوں کی ہلاکت پر ایک بار پھر تعلقات کی کشیدگی کا خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :