وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی سعودی عرب کے سفیر عبداللہ مرزوق الزہرانی سے ملاقات
رمضان المبارک کے دوران مدینہ منورہ،جدہ اورقطیف میں ہونیوالے دھماکوں کی شدید مذمت سعودی عرب کی سلامتی بہت عزیز ہے اور پاکستان سعودی عرب کے ساتھ ہے، وزیراعلی شہبازشریف
منگل 19 جولائی 2016 19:12
لاہور۔19 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 جولائی ۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے سعودی عرب کے سفیر عبداللہ مرزوق الزہرانی سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے سفیر سے ملاقات کے دوران رمضان المبارک میں مدینہ منورہ، جدہ اور قطیف میں ہونے والے دھماکوں کی سخت الفاظ میں شدید مذمت کی۔ وزیراعلیٰ نے دھماکوں میں شہید ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری امت مسلمہ کو ان حملوں پر دلی دکھ اورصدمہ پہنچا اورمیں ان اندوہناک واقعات میں شہید ہونے والوں کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا گو ہوں ۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ سعودی عرب کی سلامتی بہت عزیز ہے اور پاکستان اس ضمن میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، پاکستان کے عوام کی تمام تر ہمدردیاں سعودی عرب کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔(جاری ہے)
مدینہ منورہ دوارب مسلمانوں کی عقیدتوں اور محبتوں کا محور و مرکز ہے۔ دشمن نے امت مسلمہ کے دل پر حملہ کیا ۔ مدینہ منورہ جیسے مقدس مقام پر آگ اور خون کا کھیل کھیلنے والوں کے گھناؤنے فعل سے ہر مسلمان کی روح زخمی ہو ئی اوراس مقدس شہر کی حرمت اور تقدس کے خلاف ہر سازش کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا ۔
سعودی عرب میں ہونے والے دھماکوں کے مجرموں کو دنیا اور آخرت دونوں میں رسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ سعودی عرب کی حکومت اور عوام کو اپنے پاکستانی بہن بھائیوں کی طرف سے مکمل یکجہتی اور اخوت کا یقین دلاتا ہوں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے مابین گہرے دوستانہ، برادرانہ، مذہبی اورتاریخی تعلقات قائم ہیں۔سعودی عرب نے مشکل کی ہر گھڑ ی میں پاکستان کا بھر پور ساتھ دیا ہے۔ سعودی سفیر نے پنجاب میں سماجی شعبوں کی بہتری اور معاشی ترقی کیلئے کیے جانیوالے اقدامات کو سراہا ۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور،پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ، باہمی تجارت اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: حکومتی رٹ ختم، مسلح گروہوں کے تشدد میں ہوشربا اضافہ
-
ایلون مسک کا ’ٹیسلا کی بھاری ذمہ داریوں‘ کی وجہ سے بھارت کا دورہ ملتوی کرنے کا اعلان
-
’سبھی امریکی سیاستدان ایک جیسے‘، خود سوزی کرنے والے کا الزام
-
عراق میں فوجی اڈے پر حملہ، ایران نواز مسلح گروہ نشانے پر
-
سوشل میڈیا ہو یا مین سٹریم ن لیگ بیانیہ بنانے میں ناکام رہی ہے،سینیٹر عرفان صدیقی کااعتراف
-
بشریٰ بی بی کا میڈیکل چیک اپ مکمل واپس بنی گالا سب جیل منتقل کر دیاگیا
-
آئی ایم ایف کیساتھ ایک اور ڈیل ،پھر 2016کی طرح خیرباد کہا جائے گا‘ رانا مشہود
-
وفاقی وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف /ورلڈ بینک کےا جلاس کے موقع پر مصروفیات، اہم شخصیات سے ملاقاتیں
-
شمالی کوریا کا اٹیمی وارہیڈ لیجانے کی صلاحیت کے حامل کروزمیزائل کا تجربہ
-
پاکستان آئی ایم ایف کے بڑے اور طویل المدتی بیل آئوٹ پروگرام کا خواہاں ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا ٹی آر ٹی ورلڈ کو انٹریو
-
معروف عالم دین ڈاکٹراسرار احمد کا یوم پیدائش 26 اپریل کو منایا جائے گا
-
محکمہ داخلہ پنجاب کی ضمنی انتخابات کے دوران موبائل، انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کی سفارش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.