مسئلہ کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے اور کشمیر ی پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں،کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کے لیے24جو لائی کو لیاقت باغ تا انڈین سفارت خانے تک آزادی مارچ کیا جا ئے گا،جماعت اسلامی کشمیر یوں کی اس جہدوجہد میں اْن کی سیاسی سفارتی اور اخلا قی حما یت آزادی کشمیر تک جا ری رکھے گی

نائب امیر جماعت اسلامی و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں اسلم کی نو جوانوں کے وفد سے گفتگو

منگل 19 جولائی 2016 22:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جولائی ۔2016ء ) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے زیر اہتمام کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی فو ج کے مظالم کے خلاف 24جو لائی کو لیاقت باغ تا انڈین سفارت خانے تک عظیم الشان آزادی مارچ کیا جا ئے گا جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی پاکستان سینٹر سراج الحق کر یں گے ،انھوں نے کہا مسئلہ کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے اور کشمیر ی پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں اور اس جنگ میں ہزاروں کی تعداد میں کشمیر نو جو انوں نے اپنی جا نوں اور کشمیر ی خواتین نے اپنی عصمت کی قر بانی دی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے آئی ٹین میں ملاقات کے لیے آنے والے نو جوانوں کے وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر حسن جا وید ایڈوکیٹ ،زعفران بھٹی اور دیگر بھی مو جو د تھے۔میاں محمد اسلم نے کہا کشمیر میں حالیہ تشدد کی لہر نے چنگیز خان اور ہلاکو خان ک بھی پیچھے چھوڑدیا ہے آج بھی کشمیر کے باغیرت اور ایمانی قوت سے لبر یز مسلمان بھارتی مظالم کے خلاف مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں اور آزادی کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں ،جماعت اسلامی کشمیر یوں کی اس جہدوجہد میں اْن کی سیاسی سفارتی اور اخلا قی حما یت آزادی کشمیر تک جا ری رکھے گی۔

انھوں نے کہا قائد اعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا مسلم لیگ ن قائد اعظم کی وارث ہو نے کی دعوئے دار ہے و وہ قائد کے اس فر مان کی پاسداری کیوں نہیں کر تی۔میاں محمد اسلم نے کہا 24جولائی کو روالپنڈی سے انڈین سفارتخانہ تک یکجہتی کشمیر مارچ پوری دنیا کے ضمیر کو جھنجھوڑے کا پیش خیمہ ثا بت ہو گا ، حکومت مسئلہ کشمیر اور بھارتی فو ج کی حا لیہ بر بر یت کے خلاف قوام متحدہ ،سلامتی کو نسل،او آئی سی سمیت تما م فورم پر آواز اْٹھائیں ، پانچ ممالک کے سفیروں کو بلا کر بریفنگ دینے کی بجا ئے تمام ممالک کے سفیروں کو بلا کر مسئلہ کشمیر سے آگاہ کیا جا ئے تاکہ کشمیر یوں کا مقدمہ سات ارب انسانوں تک پہنچایا جا سکے۔