اویس شاہ اغواء کیس:تفصیلی رپورٹ کل سپریم کورٹ میں پیش کی جائیگی

ڈی آئی جی سلطان خواجہ اور منیر شیخ نے اویس شاہ سے طویل ملاقات،اویس شاہ سے اغواء سے متعلق تمام بیانات قلمبند کیے،آئی جی سندھ پولیس کو اویس شا ہ کے بیانات سے آگاہ کردیاگیا ہے۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 20 جولائی 2016 16:59

اویس شاہ اغواء کیس:تفصیلی رپورٹ کل سپریم کورٹ میں پیش کی جائیگی

کراچی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی پی اے۔20جولائی 2016ء) :چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے بیٹے اویس شاہ کے اغواء کیس کی تفصیلی رپورٹ کل سپریم کورٹ میں پیش کی جائے گی،جس کے سلسلے میں تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ سمیت دوپولیس افسران نے اویس شاہ سے طویل ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی سلطان خواجہ اور منیر شیخ نے اویس شاہ سے طویل ملاقات کی۔جس میں اویس شاہ سے اغواء سے متعلق تمام بیانات قلمبند کیے گئے۔دونوں ڈی آئی جیز نے آئی جی سندھ پولیس کو اویس شا ہ کے بیانات سے آگاہ کردیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اویس شاہ کے اغواء کیس کی تفصیلی رپورٹ کل سپریم کورٹ میں پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :