لوگوں کے مسائل اب ان کی دیلیز پر حل ہونگے اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے انکی ہرممکنہ مدد کی جائے گی،چوہدری سرفراز افضل

بدھ 20 جولائی 2016 22:37

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جولائی ۔2016ء ) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب چوہدری سرفراز افضل نے کہا ہے کہ لوگوں کے مسائل اب ان کی دیلیز پر حل ہونگے اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے انکی ہرممکنہ مدد کی جائے گی ۔ انہوں نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے حکام کو ہدایت کی کہ ایک ہفتے کے اندر پوٹھوہارٹاون کی یونین کونسلوں میں موجود ہ کوڑا کرکٹ سے بھرے پلاٹس اور نالوں کی صفائی کو ہر صورت یقینی بنایا جائیں ۔

انہوں نے عوام کی شہر میں تجاوزات کی شکایات پر ٹی ایم او پوٹھوہار ٹاون کو ہدایت کی کہ تجاوزات کے خلاف بلا تفریق آپریشن کیا جائے ۔ یہ بات انہوں نے یونین کونسل شکریال راولپنڈی میں کھلی کچہری کے موقع پر کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پر اے ڈی سی عارف رحیم ، اے سی (سٹی) تسنیم علی خان ، ٹی ایم او پوٹھوہار ٹاؤن سردار تاشفین، ٹی او آر کامران علی خان، ضلعی محکموں کے افسران ، یونین کونسلوں کے چیئرمین عامر سہیل ، عطااﷲ قریشی ،آصف قریشی، امان اﷲ ستی ، وائس چیئر مینوں ، جنرل کونسلرز ، پی پی 6 کوآرڈینٹیر ملک مسعود سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے عہدیداورں ، کارکنوں اور لوگوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔

(جاری ہے)

صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب چوہدری سرفراز افضل نے محکموں کے نمائندہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ عوامی شکایات کا فوری ازالے کے لیے بروقت اقدامات کیے جائیں ۔ انہوں نے اس موقع پر چیئرمینوں ، وائس چیئرمینوں اور جنرل کونسلر ز سے اپیل کہ ہے کہ ڈینگی کے خلاف جاری مہم میں بھر پورتعاون فراہم کریں تاکہ ڈینگی دوبارہ سر نہ اٹھاسکیں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی کی احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے ڈینگی سے بچا جاسکتا ہے۔

انہوں نے واساکے حکام کو ہدایت کی کہ یونین کونسل کے چیئرمینوں کے ساتھ مل کر عوامی شکایات کا فوری ازالہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے دوران کسی بھی اہلکار کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے درپیش مسائل کو فوری حل کرناہے تاکہ لوگوں کو چھوٹے چھوٹے مسائل کے حل کے لیے در در کی ٹوکر نہ کھانی پڑیں ۔