وزیر اعظم نے قومی سلامی کونسل کا ہنگامی اجلاس جمعے کو طلب کر لیا

muhammad ali محمد علی بدھ 20 جولائی 2016 23:54

وزیر اعظم  نے قومی سلامی کونسل کا ہنگامی اجلاس جمعے کو طلب کر لیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 جولائی ۔2016ء)وزیر اعظم نے قومی سلامی کونسل کا ہنگامی اجلاس جمعہ کو طلب کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے قومی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کل بروز جمعرات اسلام آباد کیلئے روانہ ہو رہے ہیں۔ جبکہ وزیراعظم نے جمعہ کے روز قومی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کیا ہے۔ اجلاس میں وزیراعظم کے علاوہ آرمی چیف، مشیر قومی سلامتی، وزیر داخلہ، مشیر خارجہ، چئیرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف اور بحریہ اور فضائیہ کے چیفس کے کے علاوہ دیگر اعلی حکام شرکت کریں گے۔