کراچی میں 5دہشت گردوں سمیت 11افراد کوگرفتار

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 21 جولائی 2016 11:30

کراچی میں 5دہشت گردوں سمیت 11افراد کوگرفتار

کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21جولائی۔2016ء) کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کے دوران 5دہشت گردوں سمیت 11افراد کوگرفتار کیا گیا ہے -تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سچل سے 5 دہشت گردگرفتار کرلیے گئے، دھماکاخیزمواد اور اسلحہ برآمد جبکہ بوٹ بوسن کے قریب سے بھی 2 ملزمان گرفتار کرلیے۔سچل کے علاقے میں پولیس کی کارروائیوں کے دوران5مبینہ دہشت گردگرفتارکرلیے گئے۔

پولیس کے مطابق گرفتارملزمان میں سے3 کاتعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے2 کلودھماکاخیزمواد اور5 پستول برآمدہوئی ہیں۔ کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں پولیس نے کارروائی کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق 7 رکنی گروہ سے ہے جو کہ لوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔

ملزمان نے درجنوں ڈکیتیوں کا اعتراف کیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے جدید اسلحہ، مسروقہ لیپ ٹاپ اور دوربین برآمد کرلی گئی ہے۔برآمد شدہ اسلحہ میں ایم 16رائفل، بارابور اور 22بور پستول شامل ہیں۔ ملزمان میں اختیار احمد، عبدالوہاب عرف چھوٹا شامل ہیں۔ ادھرکراچی کے علاقے منگھوپیر میں پولیس نے کارروائی کرکے 4 غیر قانونی طور پر مقیم باشندوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان کو قانونی کاغذات پورے نا ہونے کی بناء پر گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :