Live Updates

عمران خان کو مارشل لا پر مٹھائی بانٹنی ہے تو پہلے خیبر پختونخوا حکومت چھوڑیں،محمود اچکزئی

جمعرات 21 جولائی 2016 16:20

عمران خان کو مارشل لا پر مٹھائی بانٹنی ہے تو پہلے خیبر پختونخوا حکومت ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جولائی ۔2016ء) پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ عمران خان کو مارشل لاء پر مٹھائی بانٹنی ہے تو پہلے خیبر پختونخوا حکومت چھوڑیں۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مارشل لاء لگنے پر مٹھائی بانٹنے کی باتیں کرنے والے اسمبلیاں چھوڑ دیں عمران خان خیبر پختونخوا حکومت چھوڑیں اور مٹھائی کی دکان کھول لیں پھر جتنی مرضی چاہے مٹھائیاں تقسیم کرتے رہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات