برطانوی شہزادی کیتھرین مڈلٹن کی چھوٹی بہن کی منگنی ہوگئی

جمعرات 21 جولائی 2016 16:31

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جولائی ۔2016ء) برطانوی شہزادی کیتھرین مڈلٹن کی شہزادہ ولیم کے ساتھ پریوں کی کہانی والی شادی کے پانچ سال بعد مڈلٹن خاندان میں ایک مرتبہ پھر سے شادی کی گھنٹی بجنے والی ہے، جہاں ان دنوں شہزادی کیٹ کی چھوٹی بہن پیپا مڈلٹن کی شادی کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔پیپا مڈلٹن 2011 میں اس وقت ذرائع ابلاغ کی توجہ کا مرکز بنی تھیں، جب وہ شہزادہ ولیم کے ساتھ اپنی بہن کی شادی کے موقع پر پہلی مرتبہ دلہن کی 'برائڈ میڈ' کے طور پر منظر عام پر آئی تھیں۔

پیپا مڈلٹن اور ان کے منگیتر جیمز میتھیوز کی طرف سے منگل کو ایسوسی ایٹڈ پریس کو دئیے گئے ایک بیان میں اپنی منگنی کی تصدیق کی ہے۔نئے جوڑے کے بیان کے مطابق مس پیپا مڈلٹن اور جیمز میتھیوز خوشی کے ساتھ یہ اعلان کرتے ہیں کہ اتوار 17 جولائی کو انھوں نے منگنی کرلی ہے اور اگلے برس شادی کا ارداہ رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق، پیپا اور ان کے ساتھی جیمز میتھیوز اس ویک اینڈ پر برطانیہ کے شمالی علاقے کیمبریا میں چھٹیاں گزار رہے تھے جہاں کروڑ پتی سرمایہ کار میتھیوز نے پیپا کو شادی کے لیے پروپوز کیا اور ان کی شادی کی پشکش کا جواب پیپا مڈملٹن نے ہاں میں دیا ہے۔

منگنی کے اعلان کے بعد پیپا مڈلٹن جب منگل کو اپنے لندن کے گھر سے باہر آئیں تو انھوں نے ایک خوبصورت مسکراہٹ کے ساتھ اپنی چمکتی ہوئی ہیرے کی انگوٹھی والا ہاتھ میڈیا کی طرف لہرایا۔شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کے ترجمان کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہی جوڑا منگنی کے اعلان سے بہت خوش ہے اور انھوں نے نئے جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

پیپا کے والد اور مسٹر مڈلٹن نے ایک بیان میں کہا کہ وہ اور ان کی اہلیہ کیرول مڈلٹن اس خبر سے بیحد خوش ہیں اور شاندار جوڑے کے لییخوشیوں کی دعائیں کرتے ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ پیپا کی ہیرے کی انگوٹھی کا ڈیزائن میتھیوز کے اعلی ذوق کا منہ بولتا ثبوت ہے جس میں ایک بڑا ہیرا اور بہت سے چھوٹے ہیرے جڑے ہیں۔ڈیلی میل کے مطابق پیپا کی منگنی کی انگوٹھی کی قیمت 200,000 لاکھ پاونڈ بتائی جاتی ہے۔اگر دونوں بہنوں کی منگنی کی انگوٹھی کا موازنہ کیا جائے تو شہزادی کیٹ کی منگنی کی انگوٹھی میں 12 قیرات نیلم اور چودہ ہیرے جڑے ہیں اور یہ شہزادی ڈیانا کی منگنی کی انگوٹھی تھی جس کی قیمت اٹھائیس ہزار سے کچھ زیادہ تھی۔

متعلقہ عنوان :