Live Updates

عمران خان کی آزاد کشمیر الیکشن میں کامیابی پر مسلم لیگ(ن) کو مبارکباد

muhammad ali محمد علی جمعہ 22 جولائی 2016 00:30

عمران خان کی آزاد کشمیر الیکشن میں کامیابی پر مسلم لیگ(ن) کو مبارکباد

اسلام آباد (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21جولائی 2016ء) عمران خان کی جانب سے آزاد کشمیر الیکشن میں کامیابی پر مسلم لیگ(ن) کو مبارکباد دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے آزاد کشمیر کے الیکشن کے نتائج پر ردعمل دیا گیا ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ عمومی طور پر آزاد کشمیر کے الیکشن میں اسلام آباد میں حکومت کرنے والی جماعت ہی کامیاب ہوتی ہے۔ تاہم اس کے باوجود آزاد کشمیر الیکشن میں کامیابی پر مسلم لیگ(ن) کو مبارکباد دیتا ہوں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات