کراچی: سینئر سیاستدان معراج محمد خان انتقال کر گئے

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 22 جولائی 2016 02:59

کراچی: سینئر سیاستدان معراج محمد خان انتقال کر گئے

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21جولائی۔2016ء)سینئر سیاستدان معراج محمد خان انتقال کر گئے۔ معراج محمدخان سانس کی بیماری میں مبتلا تھے۔ معراج محمد خان کی عمر 77 سال تھی۔ معراج محمد خان کا شمار پیپلز پارٹی کے بانی ارکان میں ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

معراج محمد خان ذوالفقار علی بھٹو کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے اور ان کی کابینہ میں بھی شامل رہے۔ انہوں نے 1973 میں پیپلز پارٹی چھوڑ دی تھی۔ معراج محمد خان نے پیپلز پارٹی چھوڑنے کےبعد پاکستان کمیونسٹ پارٹی کی بنیاد ڈالی تھی۔معراج محمد خان تحریک انصاف کے بھی بنیادی ارکان میں شامل تھے۔ وہ پارٹی کے سیکرٹری جنرل بھی رہے۔خاندانی ذرائع کے مطابق نماز جنازہ آج بعد نماز جمعہ خیابان راحت میں ادا کی جائے گی