نئی دہلی : بھارتی فضائیہ کا طیارہ لا پتہ ، 29 افراد سوار۔ بھارتی میڈیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 22 جولائی 2016 12:57

نئی دہلی : بھارتی فضائیہ کا طیارہ لا پتہ ، 29 افراد سوار۔ بھارتی میڈیا

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22جولائی 2016ء) : بھارتی فضائیہ کا ایک طیارہ دوران پرواز لاپتہ ہو گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق طیارہ بھارتی فضائیہ کا تھا جس میں 29 افراد سوار تھے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بھارتی فضائیہ کو لاپتہ ہونے والا طیارہ چنئی سے پورٹ بلئیر کے لیے روانہ ہوا تھا کہ خلیج بنگال پر لاپتہ ہو گیا۔بھارتی فضائیہ، نیوی اور گوسٹ گارڈ نے طیارے کی تلاش کا آغاز کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لاپتہ طیارے سے آخری رابطہ 8بجکر 12منٹ پر ہوا جس کے بعد خلیج بنگال پر طیارہ لا پتہ ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :