(ن) لیگ کو آزاد کشمیر میں توقع سے زائد نشستیں ملیں ، آزاد کشمیر میں (ن) لیگ کو کامیاب کر کے عوام نے کشمیر پالیسی کی حمایت کی، پانامہ لیکس کا معاملہ نان ایشو ہے اسے جان بوجھ کر بڑھا چڑھا کر پیش جا رہا ہے ، میاں نوازشریف نے تکبر کبھی نہیں کیا،وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 22 جولائی 2016 22:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جولائی ۔2016ء) وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کو آزاد کشمیر میں توقع سے زائد نشستیں ملیں ، آزاد کشمیر میں (ن) لیگ کو کامیاب کر کے عوام نے کشمیر پالیسی کی حمایت کی، پانامہ لیکس کا معاملہ نان ایشو ہے اسے جان بوجھ کر بڑھا چڑھا کر پیش جا رہا ہے ، میاں نوازشریف نے تکبر کبھی نہیں کیا۔

وہ جمعہ کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کو آزاد کشمیر میں توقع سے زائد نشستیں ملی ہیں ،آزاد کشمیر میں (ن) لیگ کو کامیاب کر کے وعام نے ہماری کشمیر پالیسی کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کا معاملہ نان ایشو ہے جسے جان بوجھ کر بڑھا چڑھا کر پیش کیاگیا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میاں نوازشریف نے تکبر کبھی نہیں کیا، وزیراعظم اور آرمی ملاقات کے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ معمول کے معملات ہیں جو ملکی مفاد کے لئے بہت ضروری ہیں اور یہ چلتے رہتے ہیں اس ملاقات کو زیادہ بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔