Live Updates

کرپشن او رپانامہ لیکس کا معاملہ لیکر عوام میں جائیں گے،پی ٹی آئی حالات کے مطابق فیصلے کرے گی، پی ٹی آئی کے وکلاء کی تیارکردہ دستاویزات 25 جولائی کو نیب کوپیش کی جائیگی ، نیب قومی ادارہ ہے یا حکومتی،اسے اپنا منڈیٹ استعمال کرنا ہوگا

تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری اوررکن قومی اسمبلی جہانگیر ترین کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 22 جولائی 2016 22:55

ٹیکسلا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جولائی ۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری اوررکن قومی اسمبلی جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ کرپشن او رپانامہ لیکس کے خلاف ایشوز لیکر عوام میں جائیں گے،پی ٹی آئی حالات کے مطابق فیصلے کرے گی، پی ٹی آئی کے وکلاء کی جانب سے تیار کردہ ڈاکومنٹ 25 تاریخ کو نیب کوپیش کیا جائے گا ، اس بات کی تصدیق کرنا چاہے ہیں کہ نیب ایک قومی ادارہ ہے حکومت کا ہے،نیب کو اپنا منڈیٹ استعمال کرنا ہوگا ۔

وہ جمعہ کو پی ٹی آئی کے ایم پی اے پنجاب اسمبلی مرحوم محمد صدیق خان کے اعزاز میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایم این اے غلام سرور خان ، مرحوم صدیق خان کے فرزند عمار صدیق بھی موجود تھے ، ایک سوال کے جواب میں جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ کراچی میں رینجرز کا کردار قابل ستائش ہے،وہاں امن و امان کی صورت حال میں کافی بہتری آئی ہے،رینجرز کسی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں بلکہ امن و خراب کرنے والوں کے خلاف آپریشن کر رہی ہے،کسی سیاسی جماعت کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہئے،انکا کہنا تھا کہ کراچی کمرشل کے اعتبار سے پاکستان کا اہم ترین شہر ہے لوگوں کو بزنس کی مکمل آزادی ہونی چاہئے، ہم مکمل طور پر رینجرز کو سپورٹ کرتے ہیں،انکا کہنا تھا کہ ٹی او آرز پر کسی قسم کی غیر اعلانیہ مشاورت نہیں ہورہی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات